Aaj Logo

شائع 18 جولائ 2024 03:09pm

پاکستان 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

پاکستان کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی تفصیلی نتائج جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا جبکہ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے۔

پاکستان کی ساتویں اورپہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں پاکستان میں آبادی بڑھنےکی رفتارمیں سب سے تیز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

موجودہ رفتاربرقراررہی تو2050میں پاکستان کی آبادی2 گنا ہو جائے گی

رپورٹ کے مطابق پاکستان تیزی سےاضافے والے دنیا کے 30 پہلے ممالک میں شامل ہوگیا، دنیا کے صرف 27 ملکوں میں آبادی بڑھنے کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے، موجودہ رفتاربرقراررہی تو2050میں پاکستان کی آبادی2 گنا ہو جائے گی۔

اداہ شماریات کے مطابق پاکستان کی79 فیصدآبادی کی عمر40 سال سے کم ہے، پاکستان زیادہ نوجوان آبادی کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑاملک بن گیا، پاکستان کی آبادی کی عالمی رینکنگ میں191ویں نمبرپرہے۔

بلوچستان میں آبادی بڑھنےکی رفتارسب سے زیادہ ہے

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں آبادی بڑھنےکی رفتارسب سے زیادہ 3.2 فیصد، سندھ میں2.57 اور پنجاب میں 2.53 فیصد،خیبرپختونخوا میں آبادی بڑھنےکی سالانہ شرح 2.38 فیصد ہے

ادارہ شماریات کے مطابق کل آبادی میں 51.48 فیصد مرد اور48.51 فیصد خواتین ہیں، گھرانے کے افراد کی اوسط تعداد 6 اعشاریہ 30 ہے، ملک میں مسلم آبادی 96 فیصد ہے، دس سال اوراس سے زیادہ عمرکی61 فیصد آبادی خواندہ ہے۔

شمسی صارفین8 فیصد ہے

رپورٹ کے مطابق ملک میں واپڈا صارفین 84 فیصد جبکہ شمسی صارفین8 فیصد ہے، ملک میں کل 3 کروڑ 83 لاکھ 18ہزار107 عمارتیں ہیں، پاکستان میں1 لاکھ 26 ہزار79 افغانی، بنگالی اوردیگرممالک لوگ ہیں۔

Read Comments