Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2024 12:07am

کراچی میں اسکول یونیفارم پہنی لڑکی کی 4 سے 5 دن پرانی لاش بر آمد

کراچی کے علاقے ملیر کھوکراپار میں کچرا کنڈی سے اسکول یونیفارم پہنی لڑکی کی 4 سے 5 دن پرانی لاش ملی ہے پولیس حکام کا کہنا ہے لڑکی کی شناخت فائزہ کے نام سے کی گئی جبکہ موت کی وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے جس اسکول کا یونیفارم پہنا ہوا ہے اسکول انتظامیہ وہ یونیفارم 2 سال قبل تبدیل کر چکی ہےپولیس کو دستیاب معلومات کے مطابق وہ ملیر سٹی کے علاقے کی رہائشی تھی ۔

جب پولیس حکام وہاں پہنچے تو اہل محلہ سے معلوم ہوا کہ مذکورہ گھر تقریباً ڈیڑھ برس سے خالی ہے اور فیملی وہاں سے شفٹ ہو چکی ہے ۔

حکام نے مزید بتایا کہ فوری طور پر وجہ موت کا بھی حتمی طور پر تعین نہیں ہوسکا ہے۔ لاش پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ کیمیکل ایگزامن کی رپورٹ کا انتظار ہے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Read Comments