برسات کا موسم جہاں چلچلاتی گرمی سے راحت دلاتا ہے، وہیں کئی دوسرے مسائل بھی ساتھ لاتا ہے۔ ان میں سب سے بڑا مسئلہ مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہے، جن کی یلغار خصوصا بارش کے بعد ناک میں دم کر دیتی ہے۔
یہ پریشان کر دینے والے حشرات الارض نہ صرف ہمارا سکون برباد کر دیتے ہیں، بلکہ حفظان صحت کے اصولوں کے لیے خطرہ بن کرکئی بیماریاں پھیلانے کا بھی سبب بنتے ہیں۔
اگر آپ بھی اس مون سون میں ان سے بچنا چاہتے ہیں، تو ایسے کئی طریقے آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں۔
کھارے پانی سے بالوں کو نقصان پہنچنے سے کیسے روکا جائے
مکھیاں اور مچھر گندگی میں زیادہ پلتے بڑھتے ہیں۔ اسلیے کوشش کی جائےکہ اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھیں۔ خاص طور پر کچن اور باتھ روم کی روزانہ صفائی کی جائے۔ تاکہ ان کی ممکنہ افزائش کو ختم کیا جا سکے۔
کچرے کو کوڑے دان میں پھینکیں اور اس بات کو ہقینی بنائیں کہ، کوڑے دان کھلے منہ کی بجائے پیک ہوں۔
گھر سے باہر نکلتے وقت، خاص طور پر شام اور شام کے بعد جسم کے کھلے حصوں پر مچھر بھگانے والی کرضرور لگائیں۔ مچھر زیادہ تر رات کے اوقات میں زیادہ پریشان کرتے ہیں، اس لیے اس وقت گھر میں مچھر بھگانے والے اسپرے کا استعمال کیا جائے۔
کھڑکیوں اور دروازوں پر مچھردانی لگانے سے بھی گھر کے اندرمکھیوں اور مچھروں کے داخلے میں رکاوٹ پیدا کی جاسکتی ہے۔
گھر کے پنکھوں کو کھلا رکھا جائے، کیونکہ ان کی تیز ہوا کا بہاو مکھیوں اور مچھروں کے لیے آزادانہ اڑنا مشکل بنا دیتا ہے۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ مکھیاں اور مچھر ٹہرے ہوئے پانی مٰیں زیادہ نمو پاتے ہیں، اسلیے بارش کا پانی جمع ہونے والے برتنوں کو فورا صاف کر لیں۔ جیسے گملے ، بالٹیاں وغیرہ۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ گٹر اور نالیاں بند ہوں، تاکہ وہاں پانی جمع نہ ہو سکے۔
مکھیاں اور مچھر عموما شام کے اوقات میں زیادہ ایکٹیوہو جاتے ہیں ، اس لیے ان اوقات میں کھڑکیوں اور دروازوں کو بند رکھا جائے۔
ان اسان اقدامات پر عمل کر کے آپ مکھیوں اور مچھروں سے پاک برسات کے موسم کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے ایک صحت مند اور خوشگوار ماحول کی تخلیق کی ضمانت دے سکتے ہیں۔