Aaj Logo

شائع 18 جولائ 2024 08:54am

کراچی میں رواں برس کی گرم ترین رات کا ریکارڈ قائم

بڑھتے عالمی درجہ حرارت کے باعث جولائی میں دوسری گرم ترین رات ریکارڈ کی ہے۔ ماہرین کے مطابق یکم جولائی کو تاریخ کا گرم ترین دن قرار دیا تھا، لیکن اس کے بعد 17 جولائی کی رات کو درجہ حرارت سب سے زیادہ 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ماہ جولائی کو عام درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا لیکن یکم جولائی اور پھر منگل16 جولائی کی راتیں اس سال کی گرم ترین راتیں ثابت ہوئیں جب درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

تاہم بدھ 17 جولائی کی رات کو درجہ حرارت اس سے بھی بڑھ گیا اور یہ اب تک سال کی گرم ترین رات تھی۔ درجہ حرارت 32.5 درجے ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ آئندہ دو سے تین دنوں میں پارہ بڑھنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ادارے نے ایک اور ہیٹ ویو کے امکان کو مسترد کر دیا تھا۔

مزید برآں سمندری ہوائیں رکنے کے ساتھ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ° C سے 39 ° C تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Read Comments