پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں پارلیمانی قائدین اور اراکین قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس کے بعد میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
کیا حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ؟
واضح رہے کہ مخصوص نشستوں پر عدالتی حکم کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بھی جمعرات کو ہوگا۔ اس اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہ الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔
کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی، عرفان صدیقی