Aaj Logo

شائع 17 جولائ 2024 10:50pm

خیبر پختونخوا میں بارش، پانی پشاور پریس کلب کے تہہ خانے میں داخل، حادثات میں 2 جاں بحق، 7 زخمی

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں کئی مقامات پر وقفے وقفے سے آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دیواریں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے اتوار تک بالائی اور میدانی علاقوں میں آندھی اور تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پشاور، مردان اور خیبر میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ پشاور میں شیر شاہ سوری روڈ پر بارش کا پانی پشاور پریس کلب کے تہہ خانے میں داخل ہوگیا۔ جب کہ تیز آندھی اور بارش کے بعد پشاور کے کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔

گڈانی ساحل پر نہاتے ہوئے کراچی کے 10 شہری ڈوب گئے

چارسدہ میں تیز آندھی اور بارش کے باعث دیواریں گرنے سے خاتون اور 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق خاتون کا تعلق علاقہ دلہ ذاک جبکہ نوجوان کا تعلق دریاب کورونہ سے ہے۔ مختلف واقعات میں 5 خواتین سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لیںڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

بیان میں مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، مردان، پشاور، کرم، بنوں، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم نے تمام ضلعی انتطامیہ کو موسمی صورت حال پر الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

Read Comments