سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کے تقرر کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19جولاٸی کو طلب کرلیا گیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں ہونیوالے جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں زیر التوا کیسز میں کمی لانے اور سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے سپریم کورٹ میں چار ایڈہاک ججزکے تقرری کے معاملے کا جاٸزہ لیا جاٸیگا۔
جسٹس مشیر عالم کی بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت، سردار طارق اور مظہر عالم رضا مند
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کی تقرری کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے اور جسٹس ریٹائرڈ خلجی عارف کی ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات رہنے کی مثالیں موجود ہیں۔