الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، جس میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہ الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کو پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعت بھی قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناخوش: ’مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے‘