آزاد کشمیر میں وادی نیلم میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے، ریسکیو ٹیموں اور علاقہ مکینوں نے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
زیارت: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق
کھائی میں گرنے والی جیپ دواریاں سے رتی گلی جارہی تھی، اس میں 10 افراد سوار تھے۔
زخمی خاتون کے مطابق جیپ ڈرائیور غیر تربیت یافتہ تھا۔ گاڑی کو ایک موڑ پر کچھ مسئلہ ہوا تو ڈرائیور نے چھلانگ لگا دی۔ جس کے بعد گاڑی نالے میں جا گری۔
خوشاب : نہر میں ڈوبنے والے بچوں میں سے 2 کی لاشیں نکال لی گئیں، مزید کی تلاش جاری
مقامی ذرائع کے مطابق جس گاڑی کو حادثہ پیش آیا اس کی شافٹ نکل گئی تھی۔