Aaj Logo

شائع 17 جولائ 2024 01:47pm

پاکستان اگلے برس نیوزی لینڈ کیخلاف کتنے وائٹ بال میچز کھیلے گا؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا، کرکٹ نیوزی لینڈ نے اپنے سیزن شیڈول میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور ملتان میں 3 ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کی بھی تصدیق کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ میں وائٹ بال سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ کیویز کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کردیا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز ٹی20 فارمیٹ سے ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل 2025 کے درمیان ہوگی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ، دوسرا 18 مارچ کو ڈنیڈن میں ہوگا۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز کیلئے پاکستان آنے کو تیار

اس کے علاوہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا جبکہ پانچواں ٹی ٹوئنٹی 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز نیپئر، ہملٹن اور تاورانگا میں ہوں گے، ون ڈے سیریز کے میچز 29 مارچ، 2 اپریل اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ نیوزی لینڈ نے اپنے سیزن کے شیڈول میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی بھی تصدیق کر دی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ملتان میں 3 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی بھی تصدیق کردی۔

Read Comments