کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں نو سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی واقعے میں ملوث اتائی ڈاکٹر کو علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا اور سرجانی ٹاون پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
متاثرہ بچی کے بیان مطابق اتائی ڈاکٹر برکت نے زبردستی پکڑ کر اے بے ہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کے مطابق اسے جب ہوش آیا تو اس کے کپڑے نہیں تھے۔
واقعے کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور مبینہ ملزم اتائی ڈاکٹر برکت کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا اورملزم برکت کو پولیس کے حوالے کردیا۔
سرجانی ٹاون پولیس کا موقف ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل ٹیسٹ کرا کر واقعے کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔