Aaj Logo

شائع 16 جولائ 2024 02:16pm

ثنا جاوید صحافیوں کے ویڈیو بنانے پر غصہ

سابق قومی کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید ان دنوں برمنگھم میں ہیں جہاں سڑک پر میڈیا کی جانب سے ان کی ویڈیو بنائے جانے پر ان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

ان دنوں ثناء جاوید اور ان کے شوہر شعیب ملک لندن میں موجود ہیں جہاں جوڑا وقت بتا رہا ہے، تاہم میڈیا کی جانب سے توجہ دینے پر ثناء جاوید آگ بگولا دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر ثناء جاوید کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ سڑک پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ منزل کی جانب جا رہی تھیں، کہ اسی دوران میڈیا کی جانب سے ثناء کی ویڈیو بنائی جانے لگی، جس پر اداکارہ غصے میں آ گئیں اور اپنے دونوں ہاتھوں سے چہرے کو چھپانے لگیں۔

اداکارہ کی جانب سے صحافیوں کو ویڈیو بنانے سے منع کیا جا رہا تھا، جبکہ ساتھ ہی ایک شخص کی جانب سے صحافیوں کو ویڈیو بنانے سے روکا جاتا رہا۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک کے جم سیشن پر شدید تنقید

اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل بھی دیا جا رہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ سیلبرٹی بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ عجیب ڈرامے بازی ہے، یہ تو ایسے کر رہی نہیں جیسے یہ کبھی کیمرے کے سامنے آئی نہ ڈراموں میں۔

جبکہ خشحال بٹ نامی صارف نے لکھا کہ نوٹنکی کی دکان، ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ اداکارہ اپنا چہرہ کیوں چھپا رہی ہیں۔

Read Comments