عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے اورمشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوظ انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کرسکتا ہے۔
موڈیز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی، نیا آئی ایم ایف پروگرام فنانسنگ کےمعتبر ذرائع فراہم کرے گا۔
موڈیز کے مطابق ان میں دیگرممالک، عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ ٹیکسوں، توانائی کےنرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پردباؤڈال سکتی ہے جبکہمشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوظ انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کرسکتا ہے۔
آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کا اسٹاف لیول معاہدہ، وزیر خزانہ کا اسٹرکچرل ریفارمز لانے کا اعلان
موڈیز کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریباً21 ارب ڈالرہیں، مالی سال2027-26 کیلئے تقریباً 23 ارب ڈالرکی مالی ضروریات درپیش ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس 9.4 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائراس کی ضروریات سے کافی کم ہیں، پاکستان کی بیرونی پوزیشن اب بھی نازک ہے، بلند بیرونی مالیاتی ضروریات کے ساتھ اگلے 3 سے 5 سال پالیسیوں میں مشکلات درپیش ہوں گی۔
آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر
موڈیز کے مطابق کمزور گورننس اور سماجی تناؤ حکومت کی اصلاحات کوآگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثرکر سکتا ہے