Aaj Logo

شائع 16 جولائ 2024 12:09pm

ہربھجن سنگھ، یووراج اور سریش کے خلاف تھانے میں شکایت درج

سابق بھارتی کھلاڑیوں پر معزور افراد کی توہین کرنے پر شہری شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ لیجنڈز چیمپئینز شپ 2024 میں پاکستان کے خلاف جیت حاصل کرنے کے بعد بھارتی سینئر کھلاڑی آپے سے باہر ہو گئے اور بالی وڈ گانے ’توبہ توبہ‘ گانے پر رقص پیش کر رہے تھے۔

تاہم کھلاڑیوں کے چہرے پر ہنسی، اور انداز کچھ یوں تھا گویا معزور افراد کی نقل اتار رہے تھے، تینوں کھلاڑیوں کا یہ انداز خاصہ بچکانہ اور تضحیک آمیز بھی معلوم ہو رہا تھا۔

جس پر اب نیشنل کاؤنسل برائے پروموشن آف روزگار برائے معزور افراد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارمان علی کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں بھارت میں موجود 10 کروڑ سے زائد معزور افراد کی توہین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

’لکھ دی لعنت‘، ہربھجن سنگھ کا کامران اکمل کے بیان پر ردعمل

شکایت گزار کی جانب سے شکایت نئی دہلی کے امر کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کیے تحت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

ارمان علی کی جانب سے درخواست میں بتانا تھا کہ ہربھجن سنگھ، سریش رائنا اور یووراج سنگھ ویڈیو میں معزور افراد بننے کی کوشش کر رہے تھے۔ ویڈیو میں طنزیہ انداز سامنے آ رہا تھا۔

ارمان علی کے مطابق میرے خیال سے یہ 10 کروڑ بھارتی معزور افراد کی توہین ہے، ہربھجن جیسے شخص جو کہ ممبر پارلیمنٹ بھی ہیں انہیں معزور افراد سے متعلق آگاہی پھیلانی چاہیے۔

ویڈیو بذریعہ: ایکس

دوسری جانب سوشل میڈیا پر شدید مخالفت کے باعث ہربھجن سنگھ نے انسٹاگرام سے ویڈیو کو ہی ڈیلیٹ کر دیا ہے، جبکہ ساتھ ہی وضاحت بھی دے دی ہے۔

سابق کھلاڑی نے کہا کہ ہم کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتے تھے، ہم ہر شخص اور کمیونٹی کا احترام کرتے ہیں، اس ویڈیو کے بنانے کا مقصد صرف اتنا تھا کہ 15 دن کرکٹ کھیلنے کے بعد ہماری حالت ایسی ہوگئی ہے۔

ہم کسی کی توہین نہیں کر رہے تھے، میں آپ سب سے معافی ہی مانگ سکتا ہوں، اب یہ سب بند ہونا چاہیے۔

Read Comments