امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن اور سیکنڈ سیڈ حمزہ خان کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں جاری ایونٹ میں حمزہ خان کو کوریا کے جوینگ ناکے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں قومی کھلاڑیوں کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوئی۔
67 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں کورین کھلاڑی نے 2-3 سے کامیابی حاصل کی، حمزہ خان نے 0-2 کے خسارے کے بعد مقابلہ 2-2 سے برابر کیا تھا۔
ایک اور پاکستانی کھلاڑی عبداللّٰہ نواز کو ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے کوارٹرفائنل میں شکست دے دی، محمد ذکریا نے عبداللہ کو 33ویں منٹ میں 0-3 سے شکست دی۔
عبداللہ نواز کو ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے شکست دی ۔ ذکریا نے عبداللہ کو باآسانی 33 منٹ میں 3-0 سے ہرادیا۔