حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
حکومت کی جانب سے مٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔
بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا 1000 روپے فکس چارجز عائد، بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جولائی سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :
دکان داروں سے ماہانہ 100 تا 10 ہزار روپے کا ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ