نامور امریکی ٹی وی اسٹار ’فٹنس گرو‘ رچرڈ سمنز 76 برس میں اپنے انتقال کرگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فٹنس گرو نے ایک روز قبل ہی اپنی 76 ویں سالگرہ منائی تھی اور دوسرے دن چل بسے۔
ایک انٹرویو میں رچرڈ سمنز نے بتایا تھا کہ جب وہ آٹھ برس کے تھے تو ان کا وزن 200 پونڈ تھا اور انہوں نے وزن کم کرنے کیلئے بہت زیادہ مشقت کی تھی۔
موت سے قبل فٹنس گرو نے بتایا تھا کہ تین مہینے تک انہوں نے صرف پانی پی کر گزارا کی اتھا جس سے وہ موت کے قریب پہنچ گئے تھے۔
رچرڈ سمنز 80 کی دہائی میں صحت اور فٹنس سے متعلق ٹی وی پروگرامات کرتے تھے اور ایکسرسائز ویڈیوز بھی بناتے تھے۔