Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2024 04:42pm

کھارے پانی سے بالوں کو نقصان پہنچنے سے کیسے روکا جائے

ویسے تو بالوں کے مسائل کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سر فہرست آلودگی،ذہنی تناؤ اور ناقص غذا شامل ہے، لیکن اس کے علاوہ ایک اور بہت بڑی وجہ ، جو بالوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے، وہ ہے کھارے پانی کا استعمال۔

آج کل پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے نمکین پانی کا استعمال کیا جاتا ہے، لیکن یہ پانی بالوں کے مسائل کو بھی جنم دیتا ہے۔ نمکین پانی میں میگنیشیم، کیلشیم اور آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اور یہ بالوں کے گرنے کی بنیادی وجہ بن سکتا ہے۔

اگر آپ کو بھی گھر میں کھارے پانی کی وجہ سے بالوں کے یہ مسائل درپیش ہیں تو بالوں کی دیکھ بھال کے لیے ان نکات پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

خطرناک نیگلیریا وائرس نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، ہلاکتیں 3 ہوگئیں

بالوں کی دیکھ بھال کے لیے ان نکات پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

لیموں کا رس

بالوں کو شیمپو اور کنڈیشنر کرنے کے بعد ایک مگ میں ایک چائے کا چمچ لیموں ڈال دیں اور اب اس پانی سے بال دھو لیں اور پھر اچھی طرح خشک کر لیں۔ کھارے پانی سے ہونے والی چپچپاہٹ دور ہو جائے گی۔

سیب کا سرکہ

پانی کے ایک مگ میں تین سے چار چمچ، سرکے کو شامل کر دیں اور پھر اس پانی سے بالوں کو کنگھال لیں۔ پانی میں موجود معدنیات کا اثر کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بالوں کا ماسک

ہفتے میں ایک بار ہیئر ماسک ضرور لگائیں۔ اسے بالوں میں 45 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد بالوں کو دھولیں۔

شاور فلٹر

پانی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے باتھ روم میں شاور فلٹر نصب کرنا بھی ایک تجویز ہے۔ آپ اسے اپنے شاور ٹیپ میں رکھیں، لیکن اسے تبدیل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہر 6 ماہ بعد اسے ضرور تبدیل کر وائیں۔

Read Comments