راولپنڈی کی سول عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ نصیر آباد کے ایک مقدمے میں شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ وارنٹ گرفتاری سول جج ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے جاری کیے۔
شیر افضل مروت کی عدالت میں عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے مقدمہ کر رکھا ہے۔
’عمران خان نے میری بے توقیری کی‘- شیر افضل مروت اپنے انٹرویو کی تردید کرنے لگے
عدالتی حکم کے مطابق شیر افضل مروت یا ان کے کونسل عدالت حاضر نہ ہوئے جس پر وارنٹ جای کیے گئے ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے 30 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
یاد رہے کہ شیر افضل مروت نے 2023 میں الزام لگایا تھا کہ آر ڈی اے نے ان کا گھر مسمار کردیا ہے جبکہ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مؤقف اپنایا تھا کہ شیر افضل مروت جس پراپرٹی کی بات کر رہے ہیں، وہ اسکیم ہی غیر قانونی ہے۔
ڈی جی آر ڈی اے نے مزید کہا کہ نوٹسز کا جواب نہ دینے پر مالکان کےخلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے۔