Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2024 12:53pm

جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی ’لیب‘ میں آگ بھڑک اٹھی

جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی لیب میں آگ بھڑک اٹھی ہے، واقعہ میں میڈیا لیب کو نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بتایا کہ آگ میڈیا لیب میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے بعد دھواں بھرگیا اور فوری طور پر شعبہ ابلاغ عامہ کو خالی کرا لیا گیا۔

حکام کے مطابق حادثے میں دو ائیر کنڈیشنڈ، فرنیچر اور لیب کا دیگر سامان جل گیا جبکہ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔

Read Comments