Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2024 11:06am

فلم ”بیڈ نیوز“ میں شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کے ’میرے محبوب میرے صنم‘ کا نیا ورژن

کامیڈی فلم ’بیڈ نیوز‘ کے پروڈیوسرز نے اپنا نیا گانا ’میرے محبوب میرے صنم‘ آن ایئر کر دیا ہے ان کے پہلے گانے ’توبہ توبہ‘ اور ’جانم‘ کی چارٹ ٹاپ پر کامیابی کے بعد ”میرے محبوب میرے صنم“ کی مقبولیت کے لیے پر امید ہیں۔

وکی کوشل اور ترپتی ڈمری کی فلم ’بیڈ نیوز‘ کا تیسرا گانا ’میرے محبوب میرے صنم‘ شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور سونالی بیندرے کی فلم ”ڈپلیکیٹ“ کا نیا ورژن ہے۔

اے آر رحمان نے مائیکل جیکسن سے ملاقات کیلئے کیا شرط رکھی

لیجنڈری جاوید اختر کے لکھے گئے اصل گانے کو ، جسے ادت نارائن اور الکا یاگنک نے گایا تھا۔ موسیقی لیجو جارج اور ڈی جے چیتاس کی باصلاحیت جوڑی نے دوبارہ تخلیق کیا ہے ۔اس ری میک میں پرانی یادوں اور جدید حساسیت کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے۔

ایمیزون پرائم کی جانب سے دھرما پروڈکشنز اور لیو میڈیا کلیکٹو کے اشتراک سے پیش کی جانے والی یہ فلم 19 جولائی بروز جمعہ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Read Comments