لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی طرف سے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دیے جانے کے خلاف ایک اور درخواست لارجر بینچ کو بھیجنے کی سفارش کردی۔
جسٹس فاروق حیدر نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کا حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔
منیر احمد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے کارروائی کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کردی۔ جسٹس فاروق حیدر نے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو اجتماعی سماعت کیلئے لگانے کی بھی سفارش کی ہے۔
مزید پڑھیں :
عمر ایوب کا آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی اجازت کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے اعلان
حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج