Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2024 10:17am

الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا

لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کرنے کے معاملے پر الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست کے ساتھ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کی کاپی لف نہیں کی گئی، الیکشن ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست کی کاپی بھی لف نہیں جبکہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی۔

واضح رہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی۔

ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹربیونل تعیناتی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب

ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل میں تقرری کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت کی مخالفت

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنے کے لیے ترمیمی ایکٹ منظور کیا گیا، اسی نوعیت کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر قانونی قرار دے، عدالت پرانے الیکشن ٹربیونلز کو بحال کرنے کا حکم دے۔

Read Comments