جامشورو اور گھوٹکی میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 10 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔
سندھ کے شہر جامشورو میں ایم نائن موٹروے پر کراچی جانے والی شاہراہ پر مزدا تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکراگئی، حادثے میں 6 افراد جان کی باز ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں پر زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کی جانب سے حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، منی ٹرک کراچی سے فروٹ لیکر حیدر آباد جا رہا تھا۔
حیدرآباد میں ٹرک بریک فیل ہونے پر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، 3 افراد جاں بحق
جامشورو، ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم، 10 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق میرپور خاص کی کچھی برادری سے ہے۔
دوسری جانب گھوٹکی میں موٹروے ایم فائیو گڈو انٹرچینج کے مقام پر کار اور ٹرالر میں تصادم 7 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں، زخمیوں کا تعلق پنجاب کے علائقے ترنڈہ محمد پناہ سے بتایا جارہا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال صادق آباد منتقل کردیا گیا ہے۔