Aaj Logo

شائع 14 جولائ 2024 05:42pm

کراچی : غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والا کرولا گینگ کا مرکزی ملزم پکڑا گیا

کراچی میں غیرملکی شہریوں کو لوٹنے والا کرولا گینگ کا مرکزی ملزم پکڑا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گذری میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ریڈ زون میں فرانسیسی شہری کو لوٹنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم شاہد عرف رجب گلگت کا رہائشی ہے۔

اسد رضا کا کہنا تھا کہ ملزم کو جامی کمرشل میں اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم پولیس سے مشا بہت رکھنے والی یونیفارم پہنتا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم اور اس کی بیوی زینب پہلے بھی گرفتار ہو چکی ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں میں زاہد اور علی شامل ہیں، ملزم غیر ملکی باشندوں کی ریکی کرتا تھا، لوٹ مار کے بعد کرنسی منی چینجر پر فروخت کر دیتا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ملزم نے آئیسوفالے ادریسے نامی فرانسیسی شہری سے 5 ہزار یورو لوٹے تھے، گرفتار ملزم سے کچھ غیر ملکی کرنسی ملی ہے، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

کراچی: ریڈ زون میں غیر ملکی مہمان کو تلاشی کے بہانے لوٹ لیا گیا

ہفتے کو فرانسیسی شہری کو لوٹنے کے بعد اتوار کو کرولا گینگ نے نارتھ ناظم آباد میں بھارتی شہری کو تلاشی کے بہانے لوٹ لیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ ٸی تھی۔ اس بار بھی ملزمان نے اپنا تعارف پولیس اہلکار کے طور پر کرایا اور پاسپورٹ چیک کیا، پاسپورٹ چیک کرنے کے دوران ملزمان نے رقم لوٹی اور فرار ہوگٸے۔

کراچی: کورولا گینگ نے ایک اور غیر ملکی مہمان کو لوٹ لیا

واضح رہے کہ ہفتے کو کراچی کے ریڈ زون میں بوہرہ کمیونٹی کے فرانس سے آئے شہری کو سفید کار سوار ملزمان نے تلاشی کے بہانے لوٹ لیا تھا۔ واردات آرٹلری میدان کے نجی ہوٹل کے باہر کی گئی تھی، ملزمان نے اپنا تعارف پولیس اہلکار کے طور پر کرایا تھا۔

Read Comments