آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد ہوگیا، وفاقی حکومت نے شہریوں پر ایک بار پھر بجلی گرا دی ہے، پاورڈویژن نے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جب کہ بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا 1000 روپے فکس چارجز عائد کردیا گیا۔ تجارتی صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا نے منظور کر لی جس کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والےگھریلو صارفین کو 3 ماہ کے لیے اضافے سے استثنٰی دیا گیا ہے۔ باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ7.12 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نیپرا فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک ہوگیا۔ ماہانہ201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے تک بڑھ گیا ہے۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ: کتنے یونٹ استعمال کرنے پر نیا ریٹ کیا ہوگا، تفصیلات جاری
301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے، 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے، جب کہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے ہوگیا۔
دکان داروں سے ماہانہ 100 تا 10 ہزار روپے کا ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ
601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے، 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوگیا ہے۔
ٹیکسوں کو ملا کر سیلب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ گئی ہے، تاہم ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار رہے گی۔
بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا 1000 روپے فکس چارجز عائد کردیا گیا جب کہ تجارتی صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے تاہم 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے بجلی کے کمرشل صارفین اب موجودہ 500 روپے سے 2000 روپے ادا کریں گے جس میں 300 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔
رہائشی صارفین جو 601-700 استعمال کرتے ہیں وہ ماہانہ 800 روپے ادا کریں گے اور 700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔
ٹی او یو (ٹائم آف یوز) میٹر استعمال کرنے والے رہائشی صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔