Aaj Logo

شائع 14 جولائ 2024 04:19pm

کراچی: کورولا گینگ نے ایک اور غیر ملکی مہمان کو لوٹ لیا

واٸٹ کورولا گینگ نے بوہرہ کمیونٹی کے کراچی آئے ایک اور غیر ملکی مہمان کو لوٹ لیا۔

گزشتہ روز ریڈ زون سے بوہرہ کمیونٹی کے فرانسیسی شہری کو لوٹنے کے بعد کورولا گینگ نے نارتھ ناظم آباد میں بھارتی شہری کو تلاشی کے بہانے لوٹ لیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گٸی ہے۔

ملزمان نے اپنا تعارف پولیس اہلکار کے طور پر کرایا اور پاسپورٹ چیک کیا، پاسپورٹ چیک کرنے کے دوران ملزمان نے رقم لوٹی اور فرار ہوگٸے۔

اسٹریٹ کریمنلز کے بعد سندھ پولیس کو ڈیجیٹل چوروں کا سامنا

فوٹیج میں مہمان شہری کو کار کے پیچھے بھاگتے ہوٸے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ملزمان کی گاڑی کا نمبر بھی واضح ہے۔

Read Comments