Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 جولائ 2024 01:34pm

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا، اچھی خبر آگئی

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر میں آج بھی بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، شہر میں شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی توقع کی جارہی ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مغربی سمت سے 18 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے کن کن شہروں میں بارش ہونے والی ہے

کراچی کے مختلف علاقوں میں کالی گھٹائیں، مختلف مقامات پر بارش

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ آنے والے دنوں میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، آئندہ آنے والے دنوں میں شہر میں درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ متوقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18جولائی سے شہر میں مون سون ہواؤں کا ایک اور اسپیل داخل ہوگا جبکہ 20 جولائی سے شہر قائد میں تیز بارش متوقع ہے۔

Read Comments