Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 10:10pm

ٹی ایل پی کا ایک بار پھر فیض آباد پر دھرنا، حکومت کے سامنے 3 مطالبات رکھ دیے

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مارچ دھرنے میں تبدیل ہوگیا ہے، ٹی ایل پی نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا ہے۔

تحریک لبیک کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لیاقت باغ سے فیض آباد تک مارچ کیا گیا اور مارچ کے اختتام پر دھرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تحریک لیبک کے کارکنان بڑی تعداد میں فیض آباد میں موجود ہیں جبکہ دھرنے کی قیادت امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی کر رہے ہیں۔

سعد رضوی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری بائیکاٹ کیے جانے تک فیض آباد پربیٹھیں گے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

عدالتی فیصلوں کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج، کراچی میں ٹریفک جام

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے اور نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دیا جائے۔

Read Comments