Aaj Logo

شائع 13 جولائ 2024 07:08pm

عمران خان نے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سانحہ 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے عبوری ضمانتیں خارج کیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے سابق وزیراعظم ہیں۔

سانحہ 9 مئی : عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں مسترد

درخواست میں کہا گیا کہ جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جھلاؤ گھیراؤ میں حقائق کے منافی ضمانتیں مسترد کی گئیں۔

عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل، بری کرنے کا حکم

سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور کی جائیں۔

توشہ خانہ کا نیا کیس سامنے آگیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان، جیل کے اطراف سکیورٹی سخت

Read Comments