سوات میں کبل کے علاقہ دیولئی میں ایک گھر سے 4 لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ اہلیہ اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا۔ ایس پی فیضان حیدر کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیرت کے نام پر اہلیہ اور بیٹیوں کو قتل کیا۔ واقعے کی اطلاع سالے کو فون پر دی۔
پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر کبل اسپتال منتقل کیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق گھر سے جن افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ان میں خاتون، اس کی 19سالہ بیٹی سائلہ، 13سالہ ثانیہ اور اسما شامل ہیں۔
بارودی مواد برآمدگی کیس: مردان سینٹرل جیل میں قیدی ہلاک
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو فائرنگ جبکہ بیٹیوں کو ذبح کرکے قتل کیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ’شوہر، بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرکے بیرون ملک فرار‘ ہو گیا ہے۔
کراچی : عدالت نے اسٹریٹ کرمنل کو سزائے موت سنا دی
ایس پی فیضان حیدر نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ملزم سردار علی بیرون ملک فرار ہوگیا، اور اس نے بیرون ملک سے میسج پر اپنے سالے کو واقعے کی تفصیل بتائی، تین دن قبل پیش آنے والے واقعے کا علم میسج موصول ہونے کے بعد ہوا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے بیوی اور تین بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا اور بیرون ملک سے کیے گئے پیغام میں بیوی کے بھائی کو کہا کہ ’آپ جا کر اپنی بہن اور بھانجیاں دیکھ لیں مر گئی ہیں۔
فیضان حیدر کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی کریں گے۔