Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 10:09pm

عدت کیس فیصلہ: فواد چوہدری کی تمام خواتین کو مبارکباد

عدت کیس فیصلے پر فواد چوہدری کا پیغام سامنے آگیا۔ فواد چوہدری نے تمام خواتین کو مبارکباد دی ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں عدت کیس کے فیصلے پر تمام خواتین کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ یہ صرف بشری بی بی کا نہیں پاکستان کی ہر عورت کا معاملہ تھا۔ بدترین کیس کے انجام کو پہنچنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس کیس سے خواتین کے حقوق کو خطرات لاحق ہو گئے تھے ، حکومت کا سیاسی مقاصد کیلئے اسلامک قوانین کا استعمال قابل مذمت ہے عدالت کا آج کا فیصلہ انصاف کی فتح ہے۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کو کالعدم قرار دیئے جانے پر شکر ادا کیا اور قرآنی آیت شیئر کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ‘۔

Read Comments