کراچی میں سٹی کورٹ، ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے اور اقدام قتل کا جرم ثابت ہونے پر اسٹریٹ کرمنل شکور خان کو سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے ملزم کو مقتول کے قانونی ورثا کو 3 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے مجموعی طور پر 19 سال قید کی سزا کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے ملزم شکور خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
اسٹریٹ کریمنلز کے بعد سندھ پولیس کو ڈیجیٹل چوروں کا سامنا
عدالت نے مفرور ملزم شوکت خان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ معاشی حب کہلانے والا کراچی جرائم کی لپیٹ میں ہے، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی میں قتل کردیا جاتا ہے۔
کراچی: ریڈ زون میں غیر ملکی مہمان کو تلاشی کے بہانے لوٹ لیا گیا
کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ 25 ستمبر 2018 کو ساجد دوستوں کے ساتھ اتحاد ٹاؤن میں گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا، کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور ساجد و دیگر سے موبائل فون مانگے، ساجد کے منع کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔ جس کے بعد مقتول ساجد کے بھائی حبیب کی مدعیت میں اتحاد ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔