وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے معاملے پر پلان وزیراعظم کو پیش کردیا۔
ذرائع کے مطابق تقیسم کار کمپنیوں کی نجکاری تین مراحل میں کی جائے گی، سب سے پہلے نجکاری کمیشن ٹرانزیکشنز ایڈوائزر کی خدمات حاصل کرے گا، ایڈوائزر تقسیم کار کمپنیوں کی پالیسی اور ریگولیٹری معاملات دیکھیں گے۔
دکان داروں سے ماہانہ 100 تا 10 ہزار روپے کا ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ
فیزون میں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی مکمل نجکاری کی پیشکش کی جائے گی، فیزٹو میں لیسکو، میپکو اور ہزارہ الیکٹرک کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیسکو، حیسکو اور سیپکو کو لانگ ٹرم کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت دیا جائے گا، ٹیسکو اور کیسکو حکومت اپنے پاس رکھے گی۔