معصوم یا قصور وار، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سول جج قدرت اللہ کی سزائیں برقرار رہیں گی یا پھرایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا اپیلیں مںظور کریں گے، فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائے گا۔
25 نومبر 2023 کو خاور مانیکا نے اسلام آباد کی ایک عدالت سے رجوع کیا۔ سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ 11 دسمبر 2023 کو عدالت نے کیس قابل سماعت قرار دیا۔
رواں سال 3 فروری کوجج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجرم ٹھراتے ہوئے سات سات سال قید کی سزا سنائی۔ سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں۔
جج شاہ رخ ارجمند نے 29 فروری کو اپیلیں قابل سماعت قرار دیں۔ 23 مئی 2024 کو عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جو 29 مئی کو سنایا جانا تھا۔ فیصلے کے دن خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض عائد کردیا۔ جج نے محفوظ فیصلہ سنانے کے بجائے کیس ہائی کورٹ بھیج دیا۔