جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردِعمل میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے سوال کیا کہ اب الیکشن کمیشن کی کیا حیثیت رہ گئی۔ الیکشن کمشنر اور تمام ارکان کو گھر چلے جانا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اب تو حکومت کی پوزیشن بھی کمزور پڑگئی ہے۔ مخصوص نشستیں منہا کردی جائیں تو حکومت کی اکثریت ثابت نہیں ہوتی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی نہیں کُلّی طور پر قبول کرنا پڑے گا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے اور اِس کے لیے حقیقت پسندانہ سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ زمینی حقیقتوں کے ادراک اور قبولیت تک بات نہیں بنے گی۔
سیٹ چھوڑنے کے اعلان کے باوجود حافظ نعیم الرحمان رکن سندھ اسمبلی قرار
جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر نے کہا کہ جماعتِ اسلامی مہنگائی اور یوٹیلٹی بحرانوں کے حل کے لیے 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایک طرف مہنگائی ہے اور دوسری طرف توانائی سمیت یوٹیلٹیز کی قلت۔ ان کے درمیان عوام پِس کر رہ گئے ہیں۔
وزیراعظم کی اوقات پٹرول کی قیمت کے تعین کے موقع پر واضح ہوگئی، حافظ نعیم الرحمن