Aaj Logo

شائع 13 جولائ 2024 11:50am

تحریک عدم استحکام کے باعث نیپالی وزیر اعظم فارغ

نیپال کے وزیراعظم پشپا کمال ڈاہل اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق نیپال کی پارلیمنٹ میں وزیراعظم پشپا کمال پر اعتماد کے لیے قرارداد پیش کی گئی تھی۔

وزیر اعظم پشپا کمال عدم اعتماد کے ووٹ کے نتائج میں دو سو پچھتہر کے ایوان میں تیرسٹھ ووٹ حاصل کیے۔

جبکہ جبکہ قرارداد کی مخالفت میں ایک سو چورانوے ووٹ پڑے۔ اعتماد کا ووٹ جیتنے کے لیے کم از کم ایک سو اڑتیس اراکین کی حمایت درکار تھی۔

واضح رہے نیپال کی پارلیمنٹ میں جمعے کے روز اعتماد کے لیے قرار داد پیش کی گئی تھی، جبکہ اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں اب وزیر اعظم پشپا کو دیگر سیاسی رہنما کے پی شرما اولی کے ساتھ نئی اتحادی حکومت بنانا پڑے گی۔

جبکہ تجزیے کے مطابق نیپالی وزیر اعظم کو کے پی شرما اولی کی قیادت میں حکومت کرنا پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے نیپال میں 2008 تک بادشاہت قائم تھی، تاہم 2008 کے بعد جمہوریت کے دوران ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، 2008 سے اب تک 14 حکومتیں آ چکی ہیں۔

Read Comments