سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا تو بیرسٹر گوہر کو خود یقین نہ آیا۔ پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنتے ہی پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر ہکا بکا نظر آئے۔
جوں ہی عدالت نے اپنا فیصلہ سنانا شروع کیا اور بیرسٹر گوہر نے اپنے حق میں آنے والا فیصلہ سنا تو پی ٹی آئی رہنما اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔ تھوڑی دیر کے لئے حیران ہو گئے لیکن کیمرے کا سوچ کر شاید خود پر قابو کیا ۔ لیکن کیمرے کی آنکھ نے سب قید کر لیا۔
جوں ہی چیف جسٹس نے فیصلہ سنانا شروع کیا تو پین اور ڈائری تھامنے بیرسٹر گوہر غالبا فیصلے کے اہم نکات لکھتے دیکھائی دیئے لیکن جیسے ہی فیصلہ اپنے حق میں پایا تو حیرانگی اور خوشی کے ملے جلے ردعمل کو چہرے پر لے آئے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پاکستان تحریک انصاف کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا ہے۔