Aaj Logo

شائع 12 جولائ 2024 08:20pm

25 کلو وزن رکھنے والی لڑکی مزید دبلی ہونے کی خواہشمند

کم وزن کی حامل چینی خاتون نے مزید وزن گھٹانے کا عہد کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ گوانگڈونگ سے تعلق رکھنے والی 25 کلو گرام رکھنے والی نوجوان چینی خاتون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس سے بھی زیادہ دبلی پتلی ہونا چاہتی ہیں۔

بیبی ٹنگزی کے نام سے جانے جانے والی نوجوان خاتون کا قد 160 سینٹی میٹر ہے لیکن ان کا وزن صرف 25 کلو گرام ہے اور ان کی خواہش وزن کم کرنے کی ہے۔

ٹک ٹاک کے چینی ورژن Douyin پر خاتون کے 42 ہزار سے زاید فالورز ہیں جن میں سے اکثر افراد ان سے صحت کے مسائل کے بارے میں مسلسل تشویش کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں اور بے بی ٹنگزی ان کے خدشات کو دور کرتی رہتی ہیں۔

خاتون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ انتہائی پتلی ہونے کو ترجیح دیتی ہیں اور ان کے ڈھانچے نما جسم کا ان کی زندگی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑ رہا۔

سوشل میڈیا انفلوئینسر بیبی ٹنگزی اپنے پتلے جسم کی نمائش کیلئے مسلسل تنگ لباس میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

Read Comments