سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن آگ بگولہ نظر آئے، کہا کہ ملک میں آج بھی لاڈلا ازم موجود ہے، آج کے فیصلےمیں ”گڈٹوسی یو“ کی جھلک نظرآئی ۔ لاڈلےکو صادق وامین کا ٹائٹل بھی دیا گیا، ملک بھرمیں گھرگرائے گئے اور لاڈلے کا گھر ریگولائز کیا گیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک میں گڈ ٹو سی یو اور لاڈلا ازم کی سیاست چل رہی ہے، ملک میں آج بھی لاڈلا ازم موجود ہے، آج کےفیصلےمیں“گڈٹوسی یو“کی جھلک نظرآئی ہے۔ سپریم کورٹ کافیصلہ مبہم ہے فیصلےکےبعدکنفوژن پیداہوگئی ہے پیپلزپارٹی کی قانونی ٹیم فیصلےکاجائزہ لےرہی ہے قانون کی پاسداری ہونی چاہئے، لاڈلوں کی نہیں ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتی ہے شہیدذوالفقاربھٹو کاجوڈیشل مرڈر کیاگیا جس کی قیمت آج تک ہمارا ملک ادا کر رہا ہے، شہیدبی بی کی2حکومتیں غیرآئینی طریقےسےختم کی گئیں شہیدبی بی عدالتوں میں گئیں لیکن انکو انصاف نہ ملا، صدرزرداری12سال تک قیدمیں رہے، کیوں صدرزرداری کےساتھ انصاف نہیں ہوا سنی اتحادنےدرخواست دی،ریلیف پی ٹی آئی کوملا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ سنی اتحادنےدرخواست دی اور ریلیف پی ٹی آئی کوملا، ہم کسی جماعت پرپابندی کےحق میں نہیں، لیکن تمام مقدمات کےفیصلےمیرٹ پرہوناچاہئیں۔ وفاقی حکومت اپیل میں جاتی ہے یانہیں،یہ ان کافیصلہ ہوگا۔
آج کے فیصلے نے پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ بلڈوزکردیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تقدس کا پامال کیا گیا پشاورہائیکورٹ نےکہاتھابی آرٹی میں کرپشن ہوئی، ملک میں 2 قانون چل رہے ہیں لاڈلےکوجیل میں بھی سہولیات دی جارہی ہیں، لاڈلےکوآج بھی لاڈلابناکررکھاہواہےملک میں لاڈلاازم اورگڈٹوسی یوکی سیاست چل رہی ہے، میں من گھرٹ بات نہیں کررہا،حقیقت سب کےسامنےہے لاڈلےکوپیشی پرمرسڈیز گاڑی میں پیش کیاگیا، کیا لاڈلےکیلئےقانون کی کتابوں کوپھینک دیں گے؟
شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھرمیں گھرگرائےگئےاورلاڈلےکاگھرریگولائزکیاگیا، لاڈلےکوصادق وامین کاٹائٹل بھی دیاگیا، 2018 کےالیکشن میں لاڈلےکوہیروبناکرپیش کیاگیا، الیکشن 2018 میں لاڈلےکی سہولت کاری کی گئی کیاالیکشن 2018 میں عوامی مینڈیٹ کوبلڈوزنہیں کیاگیا؟ عمران خان کا کردار غیر جمہوری، غیر انسانی اور غیر اخلاقی رہا ہے۔ جو پی ٹی آئی کے خلاف بات کرے عمران خان انکی فیملیز پر حملے کرواتا تھا۔ عمران خان دہشتگردانہ اور بیمار ذہن کی عکاسی تھا۔