تھانہ باڑہ کی حدود برقمبر خیل خان کلیم اسٹاپ کے قریب نامعلوم مُسلح افراد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی ۔ جس سے پولیس اہلکار اسرار احمد شہید ہوگیا ۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار اآج چھٹی پر گھر گیا تھا جسکو گھر کے قریب فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، جبکہ ڈی پی او کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں بھی کر دی گئی ہے۔