ملک میں رواں برس کتنے انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز ہوئے؟ سیکیورٹی حکام نے تفصیلات بتا دیں ۔
ملک میں رواں برس 22 ہزار 714 انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز ہوئے، سیکیورٹی حکام کے مطابق ملک میں 217 دہشتگردوں کو عدالتوں سے سزائیں بھی ہوئیں۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کئی برس پہلے حکومت کو لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دی، لینڈ پورٹ اتھارٹی نہیں بنائی گئی جس سے اسمگلنگ کو روکنے میں مشکلات درپیش ہیں معاشی ترقی کے لیے ملک سے اسمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا، پاک فوج سرحدوں پر ا سمگلنگ کی روک تھام سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
سیکیورٹی حکام کے کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ اور ملک کی شہ رگ ہے، کشمیری بھارت سے نجات چاہتے ہیں کشمیر کے لیے جتنی جنگیں لڑنی پڑیں لڑیں گے۔
مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں پاک فوج اپنے حصہ کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف لڑائی میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔