Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2024 04:16pm

محرم الحرام کااحترام نہ کرنے پر عمران عباس میڈیا پر برہم ، پوسٹ شیئر کر دی

نئے سال کے پہلے اسلامی مہینے محرم الحرام کا آغاز ہوچکا ہے ، اور تمام مسلمان اس اسلامی مہینے کو انتہائی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔ یہ اسلامی مہینہ دیگر مذاہب کی تاریخٰ کے اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے پاکستان میں بھی اس ماہ مقدس کو مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اور تمام فرقوں سے تعلق رکھنے والے اسے احترام کا درجہ دیتے ہیں۔

”شان رمضان“ کی جان عمر شاہ کی سرجری، احمد شاہ نے ویڈیو شیئر کردی

عمران عباس ایک صاف گو اداکار ہیں اور وہی کہتے ہیں ،جو ان کے ذہن میں ہوتا ہے۔ وہ اکثر ہمارے سماجی اور ثقافتی موضوعات پر اپنی رائے دیتے رہتے ہیں۔ عمران عباس نےایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ، کس طرح ہمارے ٹیلی ویژن چینلز سے محرم کا احترام کم ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے اس کا موازنہ پی ٹی وی کے دور سے کیا، جب ایسا نہیں ہوتا تھا۔

سوشل میڈیا سارفین کی ایک بڑی تعداد نےعمران عباس کے موقف کی حمایت کی ہے۔

Read Comments