Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2024 03:28pm

لکی مروت: لوڈشیڈنگ کے ستائے افراد کا پیسکو دفتر پر دھاوا، گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے افراد نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے دفتر پر دھاوا بول دیا، مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی اور ریکارڈ بھی ضائع کردیا جبکہ پولیس مظاہرین کے آگے بالکل بے بس نظر آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین نے پیسکو دفتر پر دھاوا بول دیا، مشتعل احتجاجی مظاہرین نے دفتر اور گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا۔

مشتعل مظاہرین نے پیسکو اسٹور اور دفتر کا ریکارڈ ضائع کردیا جبکہ پولیس مظاہرین کے آگے بالکل بے بس نظر آئی۔

کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام کا کے الیکٹرک آفس پر حملہ

ایم این اے زبیر خان وزیر نے زبردستی گرڈ اسٹیشن میں گھس کر بجلی بحال کردی

وزارت داخلہ کا حساس گرڈ اسٹیشنوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ ماما خیل فیڈر پر لائن لاسز 68 فیصد سے زائد ہیں، توڑپھوڑ کے باعث شہر بھر میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

Read Comments