اماراتی ائیرلائن کی ائیر ہوسٹس کو خودکشی کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ خاتون کی فیملی کی جانب سے آئرلینڈ کی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 28 سالہ اماراتی ائیرلائن کی ائیرہوسٹس ٹوری ٹوے کو دبئی میں خودکشی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ائیرہوسٹس کی جانب سے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا گیا ہے۔
ممکنہ طور پر شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ خاتون نے نشے کی حالت میں انتہائی قدم اٹھایا ہے، جس پر اسے گرفتار کیا گیا۔
ٹوری کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے بتانا تھا کہ ان کے شوہر کی جانب سے گھر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس پر وہ دلبرداشتہ تھیں۔
ٹوری اپنی والدہ کے ساتھ دبئی میں موجود تھیں، جبکہ ٹوری کی جانب سے آئرلینڈ کی حکومت اور صدر سمن ہیرس سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
ٹوری کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری والدہ میرے ساتھ موجود ہیں، مگر مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کورٹ میں کیا ہونے والا ہے۔
جبکہ ٹوری کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم آئرلینڈ کی وزارت خارجہ، سفارت خانے، مقامی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ میری بیٹی کو حفاظت کے ساتھ گھر پہنچا دیں، اس نے بہت ہی برا وقت گزارا ہے۔
دوسری جانب ائیر ہوسٹس اور ان کی فیملی کو تنظیم ’دی ڈیٹینڈ ان دبئی‘ کی جانب سے معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
تنظیم کی سی ای او رادھا اسٹرلنگ کا کہنا تھا کہ حیرت انگیز طور پر اماراتی حکومت پبلک ریلیشنز کے ذریعے شراب کو پروموٹ کر رہی ہے، مگر حقیقت میں اپنے ہی لوگوں کو شراب کے استعمال پر گرفتار کر رہی ہے۔
ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔
کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔
آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔
آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔
مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042
امنگ: 4288665 0317
ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333
بات کرو: 5743344 0335
تسکین: 5267936 0332
روح: 3337664 0333
روزن: 22444 0800
اوپن کونسلنگ 35761999 042
یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔
اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔
ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔