لاہور میں خاتون کو بس میں ہراساں کرنے والے ملزم کو سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بروقت کارروائی کی وجہ سے داتا دربار کے قریب لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں بس میں ہراسگی کی شکایت کی تھی۔
خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو متعلقہ بس کی لوکیشن بتائی جس کے بعد خاتون کی شکایت پر سیف سٹی نے کیمروں کے ذریعے بس کو فالو کیا۔
ملزم کے اگلے اسٹاپ پر پہنچنے سے پہلے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بس کے سٹاپ پر پہنچتے ہی خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔