Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2024 02:01pm

پشاور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن بڑے حادثے سے بچ گئی

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائنز کے طیارے کے ٹائر میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق آگ جہاز کے لینڈنگ کے دوران دائیں ٹائر میں لگی، طیارہ ریاض سے پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ نجی ایئرلائنز کے طیارے کے ٹائر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا، باچا خان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز جاری ہیں۔

Read Comments