Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2024 12:50pm

لاہور میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، آٹے کی سپلائی معطل

لاہور میں فلور ملزایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے، آج تمام آٹا ملوں نے سپلائی بھی معطل کردی جبکہ دکانوں پر آٹے کے تھیلوں کا اسٹاک کم تعداد میں رہ گیا، سپلائی جلد بحال نہ ہوئی تو شہریوں کو ایک نئے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آٹا سستا ہونے کی بجائے مزید مہنگا ہونے کی تیاریاں جاری ہیں کیونکہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے آٹے کی سپلائی بھی روک دی ہے، دکانوں پر کہیں 4 تو کہیں 6 آٹے کے تھیلے دستیاب ہیں، جو چند ہی گھنٹوں میں ختم ہو جائیں گے۔

مہنگائی سے تنگ شہری ایک نئے بحران کی آمد سے پریشان ہیں، انہوں نے حکومت کو حالات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

فلور ملز کا ملک بھر میں گندم کی پسائی اور فراہمی بند کرنے کا اعلان، حکومت سے مذاکرات بھی ناکام

پیٹرول پمپس مالکان کے بعد فلور ملز کا بھی سپلائی بند کرنے کا اعلان

فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کر رکھی ہے لیکن مسئلے کے حل کے لیے ابھی تک حکومت اور فلور ملز کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہی نہیں ہوسکا۔

معاملات طے نہ ہونے پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملز بند کر دیں

دوسری جانب ایف بی آر سے معاملات طے نہ ہونے پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملز بند کر دیں۔

فلور ملز مالکان اور ایف بی آر کے درمیان معاملات طے نہ ہو سکے اور ملک بھر کے فلوز ملز نے آج سے گندم کی پسائی اور سپلائی بند کر دی ہے۔

چئیرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت کا ود ہولڈنگ ایجنٹ بننا قبول نہیں، ہم عوام کے لیے مشکلات نہیں چاہتے اور ہم نے حکومت کو مناسب وقت دیا لیکن مذاکرات نہیں کیے گئے، فلور ملز وڈ ہولڈنگ ایجنٹ کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

دوسری جانب وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کی اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دواران بلال یاسین نے فلور ملز کی ہڑتال اور روٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی پر گفتگو کی۔

نانبائی ایسوسی ایشن نے وزیر خوراک پنجاب کو ماہ محرم میں روٹی و نان کی بلاتعطل فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

Read Comments