Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2024 04:46pm

کراچی میں مون سون بارش کب سے ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

کراچی میں مون سون کا اگلا اسپیل 20 جولائی کے بعد بارشوں کا سبب بنے گا، اس وقت شہر قائد کا مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ شہر میں آج شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گی، اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔

کراچی : مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب، حادثات میں ایک جاں بحق، ایک زخمی

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 16 جولائی تک تیز بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں،اس وقت شہرمیں ہلکی رفتار سے ہوا چل رہی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں ستائیس سے تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

Read Comments