سندھ حکومت نے بارشوں کے پیش نظرغیرقانونی اور خطرناک بل بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ڈویژنل کمشنر اور سیکریٹری بلدیات کو مراسلہ لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے صوبے بھرمیں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 16 جولائی تک تیز بارش کا امکان
مراسلے میں کہا گیا کہ تیز ہواؤں اور بارش کے سبب یہ بل بورڈ انسانی جانوں کے لیےخطرہ بن سکتے ہیں،اس لئے خطرناک بل بورڈ کو فوری طور پرہٹا یا جائے۔
کراچی : مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب، حادثات میں ایک جاں بحق، ایک زخمی
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے مزید کہا کہ ایسے ہی تمام خطرناک بل بورڈز کو سپریم کورٹ نے بھی ہٹانے کا حکم دیا ہے۔